آج سیکرٹری اوقاف جناب عنایت اللہ وسیم کی زیر صدارت متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیئرمین متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخواشیخ الحدیث مولانا احسان الحق، شیخ الحدیث مولانا عبدالقیوم حقانی، مولانا سید یوسف شاہ،مفتی مختار اللہ حقانی ،شیخ عمر بن عبدالعزیز ،مفتی ظفر زمان مولانا محمد شعیب ،علامہ نظیر حسین مطہری، مولانا قاری روح اللہ مدنی ،شیخ الحدیث مولانا بصیر شاہ کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے جید علماء کرام نے شرکت کی ۔اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور نفرت انگیز تقاریر سے اجتناب پر غور کیا گیا۔ معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اہم تجاویز پیش کیں۔ علماء نے محرم کے موقع پر برداشت، رواداری اور اتحاد کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اشتعال انگیز تقاریر، نفرت آمیز مواد اور فرقہ وارانہ کشیدگی کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ سیکرٹری اوقاف نے علماء کی تجاویز کو سراہا اور یقین دلایا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے ان سفارشات پر عملدرآمد کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں گے۔ اجلاس ایک خوش آئند اور بامقصد پیش رفت ثابت ہوا جو باہمی تعاون اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔